نواز لیگ جیت گئی یا عمران لیگ جیت گئی - ان شخصیتوں کے جیتنے یا ہارنے سے
ایک غریب کو کیا ملا - کتنے غریب بچوں کی تعلیم کا مسلہ حل ہوا - اب
اینٹوں کے بھٹوں پر بیگار کرنے والے کتنے غریب آزاد ہو جائیں گے - کتنی
بیوگان کے چولہوں پہ اب حکومت اناج دے گی - کتنے جوانوں کو روزگار ملے گا -
کیا ہسپتالوں میں علاج کو ترسنے والوں کا مفت علاج ہوا کرے گا - کیا
مزدور کے بچے بھی بڑے بڑے عہدوں پہ تعینات ہوا کریں گے - کیا اب غریب اور
امیر کو ایک جیسا انصاف ملے گا - کیا اب ہاری کی بیٹی وڈیرے کی بیٹھک میں محفوظ ہو جائیگی - کیا اب کسان کو اسکی فصل کا پورا حق ملے گا -
کیا اب غریب کا خون وزیروں اور مشیروں کی گاڑیوں میں نہیں جلے گا - کیا اب حق بات کہنے والے کو لیڈروں کے غنڈے رسوا کرنا چھوڑ دیں گے -
ارے نادان قوم اس مداریوں کے نظام سے کچھ نہیں بدلے گا -
تم کل بھی ہارے تھے , آج بھی ہارے ہو - کل بھی یہ مداری جیتے تھے آج بھی جیت گئے -
یہ ہر ہر بار ایک نیا نام لے کر آتے ہیں اور جیت کر جاتے ہیں - کل تمہارے پیشرو نعرے لگاتے تھے , آج تم اور کل تمھاری نسل لگآئیگی -
اے کاش میری بھولی بھالی قوم کو سمجھ آ جاے - کہ جیتا کون اور ہارا کون -
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment