کسقدر شرمناک بات ہے کہ ہم لوگوں نے ہر چیز , ہر کام , ہر شخص کو دیکھنے کے
لئے لسانی , صوبائی اور مذہبی تعصب کی عینک لگا رکھی ہے - ہماری پستی کا
اب یہ عالم ہو گیا ہے کہ ہم اپنے ہر ہیرو کو رسوائی کا ہار پہنا دیتے ہیں -
سیاست کے زہر نے ہم سے ہر وہ میدان چھین لیا ہے , جو ہماری پہچان تھا - کھیل ایک تفریح ہے اور اسے اسقدر اعصاب شکن بنا دیا ہے , اب ہم نے کھلاڑیوں کو انکی کارکردگی سے دیکھنا چھوڑ دیا ہے , انکی زبان کے حوالے سے پہچانتے ہیں - یہ وہ سیاست ہے جو ان کھیلوں کے کرتا دھرتا نے شروع کی اور آج کھیل کا کوئی میدان ہمارے ہاتھ میں نہیں - کل کے ہیرو کو بدنامی کا یہ تاج پہنانا محض کوئی ایک میدان کی شکست کے سبب نہیں , بلکہ یہ وہ چنگاری ہے جو کبھی نہیں بجھے گی -
بد قسمتی یہ ہے کہ اس آگ کو بھڑکانے میں ہم سب حصہ ڈال رہے ہیں - کھلاڑی وطن اور قوم کا نمائندہ ہوتا ہے , اور وہ اپنی قابلیت کے بل بوتے پہ اپنا نام بناتا ہے - اور جو کھلاڑی کئ سال تک ملک اور قوم کو دنیا بھر میں عزت دلاۓ , ایسی کھلاڑی کے ساتھ ایسا ناروا سلوک شرمناک حرکت ہے -
ہمیں الفاظ لکھتے وقت ایک سلجھی ہوئی قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے - اور میڈیا کو ان باتوں کا خصوصی خیال رکھنا لازمی ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment