Friday, 16 June 2017

پتھر کے زمانے کا لوگ

آج بھی اگر تہذیب کا اصل چہرہ , خلوص کی پہچان , وطن سے وارفتگی , مذھب سے لگاؤ اور انسانیت سے محبت دیکھنی ہو تو انہی پتھر کے زمانے کے لوگوں میں دیکھی جا سکتی ہے - یہ وہ لوگ ہیں جنھیں ہمیشہ انگریز نے نا قابل تسخیر سمجھا اور ہمیشہ  انکے کردار کو مضحکہ خیز بنانے کی کوشش میں لگا رہا - کیونکہ اسے یہ اچھی طرح سے علم تھا کہ صرف اور صرف یہی وہ لوگ ہیں جو کبھی دین پر سودے بازی نہیں کریں گے , نہ ہی یہ لوگ اپنی دھرتی کو بیچیں گے , نہ یہ اپنی روایات کو چھوڑیں گے - یہی وہ لوگ ہیں جو مذھب کے خلاف ہر سازش کو اپنی جنگ سمجھیں گے -
یہ وہ کردار تھا جسے ,  ختم کرنا یا تبدیل کرنا بالکل ایسے ہے تھا جیسے دریا کے پانی کو الٹا بہایا جاے - انکی یہی اصول پرستی ہے جو انکو کبھی بھی , کسی بھی حال میں متزلزل نہیں کرتی - کوئی خوف  , کوئی لالچ , کوئی ترغیب اپنے رستے سے ہٹا نہیں سکتی - انکی جرات کو جہالت سمجھنا اور ارادوں کو قدامت پرستی کہنا , ان لوگوں کا شیوہ ہے جو خود کسی بھی قیمت پہ بک جاتے ہیں - جن کا اپنا کوئی کردار نہیں ہوتا , جو حیا اور بے حیائی میں تمیز نہیں جانتے , جن کے آباؤ اجداد کے کردار  مشکوک رہے ہیں - ایک ملاله کی تضحیک جن کو نئی اقدار کی ترقی نظر آتی ہے - انہیں تاریخ سے آگاہی ہی نہیں , کہ یہی وہ پتھر کے دور کے لوگ تھے جو کفر سے جب بھی بر سر پیکار ہوۓ , کفر کو ذلت ملی - یہی وہ پتھر کے دور کے لوگ ہیں , جنہوں نے وطن کی حفاظت میں ہمیشہ پہل کی , یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسلامی اقدار کو سینے سے لگاے رکھا - سلام ہے ان پتھر کے زمانے کے لوگوں کو -
کاش ہم بحثیت قوم ایسے ہی پتھر کے زمانے کے لوگ بن جاتے - پھر نہ کوئی اسلام کی تضحیک کرتا , نہ کوئی گستاخ رسول ہوتا , نہ ہماری بہن بیٹیاں بازاروں میں بے پردہ گھومتیں - اور نہ ہی بے راہروی اتنی عام  ہوتی -
کاش ہم بھی پتھر کے زمانے کا لوگ ہو سکیں -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment