ہمارے کچھ محترم دوست , اس راۓ پہ سختی سے قائم ہیں کہ موجودہ سیاسی کلچر
میں تبدیلی لانا کسی بھی طور ممکن ہی نہیں - اسکی ٹھوس وجہ یہ ہے کہ یہ
سیاستدان ایک مافیا ہے , کرپٹ لوگوں کا گروپ ہے جو انتہائی طاقتور بھی ہیں
اور شاطر بھی - پورا سسٹم , پورا میڈیا , تمام دانشور انکے زر خرید ہیں -
دوسری وجہ یہ بتاتے ہیں کہ ہم بحثیت قوم مفادات کے پجاری ہیں , بزدل ہیں ,
چڑھتے سورج کو پوجنے کے عادی ہیں اور آگے بڑھنے سے کتراتے ہیں -
یہ سب حقیقت ہے - جو کھلاڑی شکست کا خوف لے کر میدان میں اترتا ہے , شکست اسکا مقدر ہوتی ہے - جو جیتنے کے جذبے سے بڑھتا ہے ایک نہ ایک دن جیت اسکی ہوتی ہے - مجھے اور آپکو ایک ایسی ٹیم تشکیل دینی ہے , جن کا شعور بیدار ہو , جن کو اپنی ذات سے زیادہ الله کے نظام سے محبت ہو , جن کے دلوں میں وطن کے مفادات اولین ہوں , جن کو یقین ہو کہ جیت ہماری ہو گی - اگر آج نہیں تو کل -
اگر ہم خوف اور شکست کو اپنے سروں سے نہ اتار سکے , تو ہم اپنی نسلوں کے نام کبھی نہ ختم ہونے والی غلامی لکھ جاینگے - ہماری نسلیں تعلیم سے محروم ہو جاینگی - اقتدار ہمیشہ کے لئے ان سیاستدانوں کی میراث ہو جاےگا - ہمیں نہ تو کسی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھنی ہے , نہ کوئی محاذ تشکیل دینا ہے , ہمیں صرف ان لوگوں کو ساتھ جوڑنے کی کوشش کرنی ہے , جو با شعور ہیں اور مسائل کو گہرائی تک جانتے ہیں - اور یقین واثق ہے کہ اگر یہ خاموش لوگ متحرک ہو گئے تو سسٹم ضرور بدلے گا - اور انشا الله یہ لوگ ضرور متحرک ہونگے -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment