تاریخ کے اوراق میں نرالی کہانی ہے - جسے عقل کے اندھے جنگ کہتے ہیں اور
صاحبان شعور عظیم قربانی کا نام دیتے ہیں - اگر چند لمحوں کے لئے جنگ ہی
مان لیں تو بھی یہ نرالی جنگ تھی - جس میں جیتنے کا گمان رکھنے والے ہار
گئے اور بظاہر ہارنے والے ابدی فتح پا گئے - ایک طرف طاقت کا نشہ اور دوسری
طرف الله کی رضا کا سرور - ایک طرف دریا کی موجوں پہ قبضہ اور دوسری طرف
پیاس ہی پیاس - ایک طرف چند ماہ کا معصوم دوسری طرف بہترین تیر انداز -
ایک طرف حافظ اور قاری دوسری طرف الله کے حبیب کے گھر والے , ایک طرف سارے
منافق دوسری طرف علی کی اولاد - ایک طرف جبر ہی جبر دوسری طرف صبر ہی صبر -
یہ کہانی چند روز کی نہیں بلکہ قیامت تک کی کہانی ہے -
جب جب دنیا جاگے گی تب تب یہ کہانی نکھرے گی -
(آزاد هاشمی )
یہ کہانی چند روز کی نہیں بلکہ قیامت تک کی کہانی ہے -
جب جب دنیا جاگے گی تب تب یہ کہانی نکھرے گی -
(آزاد هاشمی )
No comments:
Post a Comment