" بابا جی ! آپ کس لیڈر کو پسند کرتے ہیں "
میں اکثر ایسے سوال کر کے بابا جی کو چھیڑتا رہتا ہوں - میرا خیال تھا کہ وہ معمول کے مطابق ہنستے ہوے کوئی جواب دیں گے - مگر آج کیفیت مختلف تھی - بابا جی نے پکوڑے بنانا بند کر دئیے - اور غصے سے بولے -
" کیا کہا - میرا پسندیدہ لیڈر کون ہے - یہ پوچھا تم نے - تم نہیں جانتے کہ میں مسلمان ہوں "
میں سمجھ گیا کہ بات بگڑ گئی ہے -
" یہی بد قسمتی ہے - کہ ہم نے دنیا کے حریص کتوں کو لیڈر مان لیا - یہ جو روز خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے , اسی وجہ سے ہے - کیا پوری کائنات کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی دینے والے سے بہتر کوئی لیڈر ہے "
میں ایک بے جان بت بنا کھڑا تھا -
" ارے نادان ! الله نے ہم تمام مسلمانوں کے لئے صرف اپنے حبیب کی اطاعت فرض کی ہے - پھر کسی دوسرے لیڈر کی ضرورت نہیں رہ جاتی "
میں بھاگنے کی راہ ڈھونڈھ رہا تھا -
" سنو ! اگر اپنی فلاح چاہتے ہو , ان دنیاوی مصیبتوں سے چھٹکارہ چاہتے ہو تو اپنے رب کو راضی کرو - وہی کرو جو رب چاہتا ہے - رب صرف اپنی حکمرانی چاہتا ہے - اپنے حبیب کا اسوہ لاگو کرنا چاہتا ہے - اپنا نظام چاہتا ہے - ان دنیا کے حرص میں لتھڑے ہوے لوگوں کی پرستش چھوڑ دو - ان کی تعریفوں میں اپنے ایمان برباد مت کرو - جو تعریف کے لائق ہے , اسی کی تعریف کرو "
بابا جی , کو میری بے بسی سمجھ آ گئی - میری طرف دیکھ کے مسکراتے ہوے پکوڑے بنانے میں لگ گئے -
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment