ہمارا سب سے گھمبیر مسلہ سیاسی ملا بھی ہیں - جن پر کچھ لکھنا , بولنا یا
سوچنا آگ سے کھیلنے کا مترادف ہے- انکے مقلد کوئی بھی لفظ سننے اور غور
کرنے پہ کبھی تیار نہیں ہوتے بلکہ سیخ پا ہو جاتے ہیں -
حالانکہ یہ لوگ پاکستان کے وجود میں آنے کے وقت سے قانون سازی کا حصہ رہے ہیں - مگر جتنا کام جمہوریت کی آبیاری میں ان لوگوں نے کیا , شاید لبرل اور سیکولر نہ کر پاتے - انہی لوگوں نے قوم کو سمجھ ہی نہیں آنے دیا کہ جمہوریت کبھی بھی اسلامی نہیں ہو سکتی , لبرل اور سیکولر ہی رہتی ہے - آج تک جتنے بھی گروپ اقتدار میں اے , سب کے سب لبرل ہی تھے - انکے ساتھ مسلسل یہ سیاسی ملا ہمیشہ جڑے رہے - قوم خواب دیکھتی رہی کہ اب نظام اسلام آیا اب آیا - آج تک سواۓ اشک شوئی کے , نہ کوئی قانون بنا , نہ کوئی قابل قدر تحریک اٹھی , بلکہ اکثر اوقات لبرل سوچ پروان چڑھتی رہی -
یہ حضرات ہر الکشن پہ قوم کو باور کراتے رہے , اتحاد بناتے رہے اور ہر بار کسی نہ کسی طرح اسمبلیوں میں بیٹھ کر اپنا حصہ وصول کرتے رہے -
یہ لوگ کروڑوں کی جائیدادیں بنا کر بیٹھ گئے مگر نہ کسی پہ کرپشن کا الزام ہے اور نہ کوئی میڈیا سوال اٹھانے کی جرات کر سکا -
کوئی بتا سکتا ہے کہ لبرل کے ساتھ بیٹھ کر ان لوگوں نے کونسی نظام اسلام کی خدمت کی اور کونسی کریں گے -
اگر ہم اپنی مذہبی وابستگیوں کو الگ کر کے سوچیں تو یہ سچ نہیں کہ نظام اسلام کی اصل رکاوٹ ہی یہ سیاسی ملا ہیں - جو قوم کو لالی پاپ دیے رکھتے ہیں اور ہر تحریک کے سامنے رکاوٹ بنے رہتے ہیں - ہر بار اسمبلیوں میں نظام اسلام کی تحریک کا خواب دکھا دیتے ہیں - عملی طور پر کبھی کچھ نہیں ہوا - جبکہ یہ حضرات اچھی طرح سے جانتے ہیں , نظام اسلام کے نفاذ کی ہر تحریک کے پیچھے اکثریت موجود ہے -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment