بحثیت قوم ہمیں اپنا اپنا رویہ دیکھنا ہو گا کہ جب سے پاکستان بنا , شروع
کے چند سال چھوڑ کر باقی تمام عرصۂ قوم کے ساتھ سیاست کے پنڈت آنکھ مچولی
کرتے رہے - ہم اور ہماری ایجنسیاں آنکھیں بند کیے بیٹھے رہے - کبھی کبھی
فوجی حکمرانوں کی حب الوطنی جاگی اور حکومت پر قبضہ کر کے , دو تین مہینے
بہت ھل جل دکھائی - پھر وہی جو سیاسی لوگ کرتے ہیں کرتے رہے -
قومی شعور نہ کبھی بیدار ہوا اور نہ کبھی اس طرف توجہ گئی - الیکشن کے دنوں میں ہر پارٹی دوسری پارٹی کی لوٹ مار کے قصے سناتی رہی اور پھر جو بھی آیا , اس نے بہتی گنگا میں نہ صرف ہاتھ دھوے بلکہ خوب نہایا - ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ اس کھیل کا آخر کیا ہو گا -
غداروں کی ایک لمبی فہرست ہر پانچ سال کے بعد منظر عام پہ آتی ہے , بہت واویلا ہوتا ہے , پھر وہی غدار حکمرانی کرنے لگتے ہیں - وہی لٹیرے پھر لوٹنے لگتے ہیں - ہم اپنی جان یہ کہہ کر بچانے لگتے ہیں , کہ امریکہ کا ہاتھ ہے - میں نے اپنی ہوش میں کبھی امریکن کو ووٹ ڈالتے نہیں دیکھا - اگر وہ کہیں چھپ چھپا کر ووٹ ڈال رہے ہوتے ہیں - تو دنیا کی بہترین ایجنسیاں کہاں ہوتی ہیں -
میڈیا , رٹائرڈ جنرل , بیورو کریٹ , ایجنسیاں بہت سارے موجودہ اہم شخصیات پر وطن دشمنی , کرپشن , ملکی وسائل کا ذاتی استمعال , پورے ثبوتوں کے ساتھ سنبھال کے بیٹھی ہیں - کیوں - عمل کرنے پہ کونسی رکاوٹ ہے - قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جاتا - کیا یہ خاموشی بذات خود ایک جرم نہیں -
ہم فوج کو سلام کرتے ہیں کہ جب بھی وہ چاہتے ہیں , سارے اداروں کا انتظام سنبھال لیتے ہیں , مگر نتیجہ کیا نکلا - کرپشن رک گئی یا ادارے ٹھیک ہو گئے -
اسکا یہ اثر ہوا کہ ملک کے کونے کونے میں دہشتگرد , ملک دشمن عناصر نے اپنا تسلط قائم کر لیا - آج فوج کے کتنے افسران , کتنے جوان شہید ہوے - اور ابھی تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خرابی ختم ہو گئی - کیا یہ ہماری اہلیت پہ سوالیہ نشان نہیں -
اصل حقیقت یہ ہے کہ ہم سب بے حس ہیں - ہم سب اپنے ملک سے مخلص نہیں - ہم سب مفادات کے پجاری ہیں -
ہمیں انفرادی طور پر جاگنا ہو گا -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment