ہر مسلمان چند اصولوں پر متفق ہیں - ایک الله کی ذات وحدہ لا شریک ہے ,
دوسرا قران پاک مکمل ضابطہ حیات ہے , سنت نبوی ہماری رہنما ہے , احادیث
ہمارے تمام سوالوں کا جواب ہے - جب سب ان اصولوں پر متفق ہوں , تو یقینی
طور اسلامی مدرسے انہی اصولوں پر رہ کر تعلیم دیتے ہوں گے - اس سے کیا فرق
ہے کہ مدرسہ بریلی میں ہو یا دیو بند میں , مدرسے کو کوئی بھی نام چلا رہا
ہو , تعلیم کا اصل مقصد تو اسلامی تعلیم ہی ہے - پھر ایسا کیا غضب ہوا کہ
دیو بند میں پڑھنے والے دیوبندی کہلانے پہ فخر کرنے لگے , بریلی میں پڑھنے
والے بریلوی ہو گئے -احادیث کو بخوبی جاننے والوں نے اہلحدیث کا نام اپنی
پہچان بنا لیا - اسی طریقے سے بہت سارے مدرسوں کے شناختی نام دیکھنے میں
آتے ہیں جو اکثر علماء نے اپنے ناموں کے ساتھ لگا لئے ہیں. یہ عقیدت ہے ,
اشتہار ہے یا فرقوں کی پہچان -
اس سے کونسی یگانگت ثابت ہوتی ہے - کیا یہ بہتر نہیں تھا کہ ہم اپنے نام اسلامی طرز پر باپ دادا کے نام ساتھ لگاتے یا اپنے قبیلے کے نام کی پہچان دیتے -
کیا یہ مدرسوں کی پہچان گروہی یا فرقہ پرستی ظاہر نہیں کرتی -
کیا گروہی بندی اور فرقہ پرستی اسلامی تعلیمات کی نفی نہیں - کیا اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ ہر مدرسے کا نصاب الگ الگ ہے - کیا ہی اچھا ہو کہ ہم ایک سوچ بنا کر آگے بڑھیں اور اپنی طاقت کو انتشار میں ختم نہ کریں - اس سے اسلامی نظام کی راہ اختیار کرنے میں آسانی ہو جاۓگی اور طاغوت کو شکست ہو جاۓگی -
الله ہمیں سمجھنے کی توفیق بخشے -
آمین
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment