اے الله ! تجھے تیری رحمتوں کا واسطہ - ہمارے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو
معاف فرما- ہماری عبادات کو قبول فرما - ہمارے اعمال کی اصلاح فرما - اپنے
پیارے حبیب کے صدقے میں ہمیں اپنی نعمتوں سے نواز - کربلا کے مظلوموں کے
صدقے میں تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما - کربلا کے اسیروں کے صدقے میں
تمام بے گناہ قیدیوں کو رہائی نصیب فرما - بیمار کربلا کے صدقے میں تمام
بیماروں کو شفا دے - تیری قدرت کے آگے کچھ مشکل نہیں , ہمیں اس دور کے
یزیدوں سے حفظ و امان میں رکھ -
اے الله , ہمارے رہنماؤں کو غیرت ملی سے بہرہ مند فرما - ان کے دلوں سے کفر کا خوف نکال دے - ہمارے دانشوروں کو قلم کی حرمت سے آشنا فرما اور انکو قلم فروشی سے بچا - ہمارے علماء کو دین کی دکانداری سے بچا - ہمارے قاضیوں کو عدل لکھنے کی ہدایت نصیب فرما -
ہماری اولادوں کو اپنے پیارے حبیب کے اسوہ حسنہ پے چلنے والا بنا -
تو رحیم ہے - ہم پر رحم فرما - تو غفور ہے ہماری خطائیں بخش دے - آمین

No comments:
Post a Comment