Thursday, 15 June 2017

اسلام کے اصل حسن کو روشناس کرائیں

ہم ایسے مذھب کے ماننے والے ہیں , جو نہ صرف انسانوں کے حقوق کی ضمانت دیتا بلکہ حیوانوں کو بھی اذیت دینے سے روکتا ہے - یہاں تک کہ بے وجہ درخت کاٹنے سے بے گریز کرنا سکھاتا ہے - ہمیں بلا سبب کسی کی آزادی روکنے کی اجازت نہیں - ہم دوسرے مذاہب کے عبادت خانوں کی بے حرمتی نہیں کر سکتے - جہاد کی حدود بھی وضاحت سے بیان کر دی گئیں - اتنا مفصل نظام اور مذھب صرف اور صرف اسلام ہے - جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ نہیں , اسے ایمان سے الگ کر دیا گیا - ہمسایہ کے امن اور سکون کو لازمی کر دیا گیا , خواہ وہ مذھب , عقیدے یا فکر سے کوئی بھی ہو , اسکا خیال رکھنا مذھب کا کھلا حکم ہے - اگر ہمسایہ بھوکا سو جاے تو عابد کی عبادت قبول نہیں -
اس مذھب کا آج نقشہ کیا ہے , شاید کوئی بھی ہوشمند ناواقف نہیں -
آج امن کی ضمانت دینے والے مذھب کو خوف کی علامت بنا دیا گیا -
یہ سب کس نے کیا - اس سب کا ذمہ دار کون ہے - نہ صرف وہ ذمہ دار ہیں جنہوں نے یہ فساد پھیلایا , بلکہ ہر وہ ذمہ دار ہے جس نے ان فسادیوں کی معاونت کی , اور وہ بھی جنہوں نے خاموشی اختیار کی - تفرقات کی آگ نے ہر اصول جلا کر رکھ دیا -
آئیے ! اس آگ کو بجھانے کی کوشش کریں -
آئیے ! جو مذہبی آزادی ہم اپنے لئے چاہتے ہیں , وہی آزادی دوسروں کو بھی دیں -
آئیے ! اسلام کے اصل حسن کو روشناس کرائیں -
الله , ہم سب کو توفیق دے -
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment