ہم مسلمان ہیں , اس میں ہمارا کیا کمال ہے - یہ تو الله کا احسان ہے کہ
اسکی پاک ذات نے ہمیں ہدایت کی روشنی سے روشناس کیا - گمراہی کے اندھیروں
سے بچایا - یہ اسکا خاص کرم ہے -
کیا الله کے اس احسان کا شکر اسطرح کرنا چاہیے , جس طرح ہمارے بہت سارے بھائی اور بہنیں , سوشل میڈیا پر بیہودگی , ہم جنس پرستی , بیہودہ تصاویر اور وڈیو لگا کر کر رہے ہیں -
کیا ہمارا مذھب , ہماری روایات , ہماری تہذیب اور اخلاقیات اس کی اجازت دیتی ہیں - کیا یہ ہماری رسوائی کا سبب نہیں -
یہ وہ کام ہیں , جن پر شیطنت پوری طرح سے متحرک ہے - یہ وہ عمل ہیں , جو ہمیں تباہی کے دلدل میں لے جا رہے ہیں - نوجوان نسل کے علاوہ سن رسیدہ لوگ بھی اپنی عاقبت برباد کر رہے ہیں - انسان کی شان یہی ہے کہ وہ ہر حیوانی عمل سے اجتناب کرے -
آئیے ! ہم سب اپنے بھائی , بہنوں , بیٹیوں اور بیٹوں کو اس گناہ سے بچانے کی مسلسل کوشش کا آغاز کریں - اگر ہم ایک انسان کو بھی راہ راست پہ لے آنے میں کامیاب ہو گئے - تو ہو سکتا ہے کہ الله کی پاک ذات دنیا و آخرت کی کامیابیوں کے راستے کھول دے.
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment