سوچتا ہوں کہ جب کربلا سے لٹا ہوا قافلہ گھر لوٹا ہو گا - بی بی صغرا نے
بیمار بھائی سے پہلا سوال کیا پوچھا ہو گا - معصوم اصغر کا پوچھا ہو گا یا
جوان علی اکبر کا پوچھا ہو گا - با با حسین کا پوچھا ہو گا یا چچا عباس کا -
پھوپھی زینب کی چادر کا سوال کیا ہو گا یا ماں کے ہاتھوں پہ رسیوں کے
نشانوں کی وجہ پوچھی ہو گی -
سوچتا ہوں کیسے سنائی ہو گی داستان بہن کو - کیسے بتایا ہو گا چچا کے کٹے بازووں کا - کیسے بتایا ہو گا بابا کے نیزے پہ سجے سر کا - زبان نہیں کھلی ہو گی بازار میں ننگے سروں والی بیبیوں کا تماشہ دکھانے والے ظالموں کے ظلم پہ -
سوچتا ہوں کہ صغرا جب بھائی کی خاموشی کا مطلب سمجھی ہو گی - تو ضرور پوچھا ہو گا -
" بھائی ! بابا علی کو آواز دے لی ہوتی , دادی فاطمہ کو بلایا ہوتا "
بہن پوچھے جاتی ہو گی - بھائی روتے جاتا ہو گا-
آزاد ہاشمی

No comments:
Post a Comment