Monday, 27 March 2017

سوشل میڈیا پر دردناک تصویریں

سوشل میڈیا پہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی درد ناک تصویریں اور خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں - دوست یہ کوشش اسلیۓ کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں تحریک پیدا ہو کہ ظلم کا بے دریغ بڑھنے والا ہاتھ روکا جاے - یا شاید اسلیے کہ مسلمان صاحبان اقتدار کی توجہ اس ظلم کی طرف کرائی جاے - یا شاید اسلیے کہ عالمی برادری سے مدد لی جاے - یا شاید رحم کی بھیک مل جاے -
سب کوششیں بے سود ہیں -
ارادہ  کی  پختگی انفرادی ہو یا قومی  بہت اہم ہوتی ہے , اگر آج ہر مسلمان پختہ ارادہ کر لے کہ ہر ظالم کے خلاف عملی جد و جہد کرنی ہے , اور اس پہ عمل پیرا ہو جائیں ,اور صرف معاشی بائیکاٹ شروع کر دیں , نہ جنگ کی ضرورت ہے , نہ الجھنے کی - یہ ساری بدمعاشی چند مہینوں میں رک جائیگی -
ہم مسلمانوں نے بہت سارے وسائل ان ظالموں کے ہاتھوں میں دے کر انہیں خوشحال کر رکھا ہے اور خود اپنی حماقتوں سے ان کے دست نگر بن گئے ہیں -
کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم سب , سوشل میڈیا پہ اپنی بے بسی کا تماشا کرنے کی بجاے , ان ظالموں کی معاشی بائیکاٹ پر توجہ مرکوز کریں - اپنے حکمرانوں کی غیرت کو جگانے پر ڈٹ جایں -
یہی ایک ارادہ اور یہی ایک کوشش پہلا قطرہ ثابت ہو گی -
انشا الله
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment