Monday, 27 March 2017

محترم سراج الحق کے نام

" محترم سراج الحق کے نام "
السلام و علیکم - بہت ساری نیک تمناؤں کے ساتھ چند گزارشات گوش گزار کرنے کی جسارت کر رہا ہوں -
آپکی سادگی , دیانتداری , حب الوطنی , اسلام سے لگن کا معترف ہوں -
غربت میں امارت کی کرسی جماعت سے وابستگی کا بین ثبوت ہے - آپکی جماعت کے کارکن بھی کردار میں مثال ہیں -
مگر اس سب کچھ کے باوجود جماعت کی ناکامی پہ کتنا بھی پردہ ڈالیں , کارکردگی پہ سوال باقی ہے - اسکی وجہ نہ آپ کو سمجھ آئ اور نہ آپ کے قابل اور ذہین رفقاء کو - کیا آپ کوشش کریں گے کہ اسے جان بھی سکیں اور ازالہ بھی کریں -
میری ذاتی سوچ اور سمجھ کے مطابق  اگر آپ واقعی اسلام کا نفاز چاہتے ہیں -
تو کیا چند گھنٹوں میں پورے وطن کی دیواریں
" جمہوریت نہیں صرف اسلام "
کے نعروں سے کالی نہیں ہو جائیں گی - پوری سڑکوں پر  سر  ہی  سر    دکھائی نہیں  دینگے-
آپکی آواز جو اسمبلیوں میں بے سود ہے , کیا عوام میں پزیرائی حاصل نہیں کرے گی - کیا صرف اور صرف اسلامی نظام کا مقصد آپکی جماعت کا منشور نہیں - پھر  یہ جنھوریت  کا غوغہ  کیوں  -
کیا یہ سچ نہیں کہ جن لوگوں کے ساتھ آپ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں , وہ نہ دین سے مخلص ہیں , نہ عوام سے , نہ وطن سے - انکے ساتھ بیٹھے رہنے سے آپ کا کردار سوالیہ نہیں ہو گیا -
کہیں آپ کو یہ خوف تو لا حق نہیں کہ اگر آپ نے اسلامی نظام کو اصل آواز بنا لیا تو آپ کی تنظیم کا بھرم نہ کھل جائے -
مجھے یقین ہے , صرف اسلام کے نظام کا مقصد لے کر اٹھنے والی کوئی بھی قیادت عوام کی بھر پور پزیرائی حاصل کر لے گی - 67 فیصد لوگ انتظار میں بیٹھے ہیں - جو کبھی بھی جمہوری عمل میں شامل نہیں ہوتے - آپ کی نظر ان پر کیوں نہیں پڑتی -
ایک کمزور آواز آپ کی جماعت کی کارکردگی پہ اٹھنا شروع ہو چکی ہے -
از راہ کرم , حقیقت کو قریب سے دیکھنا شروع کریں -
الله آپ کو استقامت نصیب کرے - آمین
والسلام
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment