ہمارے بہت سارے لوگ جو سیاست سے کسی نا کسی طور وابستہ ہیں - انکے ذہنوں میں یہ بات مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے کہ سیاست سے وہ قوم کی خدمت کر رہے ہیں - اور یہ بھی ایک عبادت ہے -
اس میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی خدمت بھی ایک عبادت ہے -
عبادت کوئی بھی ہو , اگر اس میں ریا کاری , جھوٹ , خود غرضی , حق تلفی اور الله کے احکامات سے تضاد ہو , تو کسی بھی طور عبادت نہیں رہ جاتی - ایسا کوئی بھی عمل جس سے انسانوں کو تکلیف , اذیت یا نقصان پہنچے , عبادت کے زمرے میں نہیں آتا -
یہ سیاست چالبازیوں سے اقتدار کے حصول کی کوشش ہے - جس میں کوئی بھی جائز یا نا جائز حربہ اختیار کیا جا سکتا ہے - انسانیت کی خدمت اخلاقی حدود کے اندر رہ کر ہی کی جا سکتی ہے - جبکہ سیاست میں ان حدود کو توڑنا لازمی ہو جاتا ہے -
عبادت کے حقیقی تصور کو سیاست سے جوڑ دینا بھی کسی طور درست نہیں - عبادت صرف اور صرف احکامات الله کے تابع ہو کر ہی کی جا سکتی ہے -
آئیے ! سیاست کو سیاست ہی رہنے دیں , عبادت نہ بنائیں -
شکریہ
آزاد ہاشمی
Monday, 27 March 2017
سیاست عبادت نہیں ہوتی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment