Monday, 27 March 2017

شان علی کرم اللہ وجہہ

کعبہ وہ مقام جہاں الله کی رحمتیں ہر لمحۂ برستی ہیں اور مسلمان جھولیاں بھرتے رہتے ہیں - ایسا مقام جسے الله اپنا گھر کہے اسکی شان کا تصور کرنا بھی محال ہے - جس کی طرف رخ کر کے سجدہ کرنا الله کی ذات کو سجدہ ہو - ایسے مقام کا لفظوں میں بیان ممکن نہیں -
سوچتا ہوں کہ اس ہستی پہ کیا لکھوں جس کی پیدائش کے لئے الله نے اپنے گھر کا انتخاب کیا - جس کی پرورش کے لئے اپنے حبیب کے گھر کو چنا - جس کی تربیت کے لئے نبیوں کے سردار کو منتخب کیا - جس کے رفیق سفر کے لئے اپنے حبیب بیٹی کو منتخب کیا - جس کے بازو میں کفر کو زیر کرنے کی طاقت بخشی - جسے نبیوں کی وراثت کا امین بنا کر باب العلم کا لقب بخشا - جس کی گود میں جنت کے سردار پروان چڑھے - وہی  ہستی جس دل میں اسکی حب ہو اس دل میں کفر نہ سما سکے - وہی ہستی جس کے چہرے کو دیکھنا الله کے کرم کی زیارت ہو - وہی ہستی جس  کی جاۓ آمد الله کا گھر , جس کی جاۓ رحلت الله کا گھر -
یہی ہے مقام علی , جو کسی اور کا نصیب نہ ہوا نہ ہو گا -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment