Wednesday, 29 March 2017

بیویوں کی برکتیں

" بیویوں کی برکتیں  "
ہم بہت ساری نعمتوں کے ظاہری ذائقے اور اثرات سے واقف ہوتے ہیں ، مگر انکے فوائد سے اگاہ نہیں ہوتے ۔ عموماً صحت کیلئے کڑوی دوا زیادہ بہتر ہوتی ہے ۔ چینی میٹھی ہوتی ہےمگر کثرت سے استعمال نقصان کا باعث ہوتا ہے ۔ اسی طرح اللہ کی نعمت ، جس سے کم عقل شوہر اکثر شاقی ہوتے ہیں ، وہ ہے بیوی - حالانکہ  بیوی کی موجودگی میں زندگی میں ڈھیروں تبدیلیاں آجاتی ہیں ۔ انسان سلیقہ شعار ہو جاتا ہے ، گھر کے بیشتر کام کاج سیکھ لیتا ہے ۔ وقت پر سونا ، جاگنا ، چائے بنا کر دینا ، گھر کی ضروری صفائی کرتے رہنا وغیرہ وغیرہ ۔ فوج کا سا ڈسپلن آجاتا ہے ۔ ایک خوف کہ نہ جانے کونسی خطا پکڑی جائے ، سر پہ سوار رہنے سے اللہ بھی یاد رہنے لگتا ہے ۔ بڑے سے بڑا نظر باز بھی نظریں جھکا کے چلتا ہے ۔  میرے کچھ دوست شادی کے بعد تبلیغی ہو جاتے ہیں اور اللہ کے دین کی خدمت میں مہینوں نکل پڑتے ہیں ۔  یہ بیوی ہے جس کی طفیل یہ راہ مل جاتی ہے ۔ بیوی کی موجودگی فضول خرچی سے روکتی ہے کیونکہ جیب ہمیشہ خالی رہتی ہے ، اسلئے فضول خرچی تو دور کی بات خرچی کی نوبت بھی کم ہی آتی ہے ۔یہ وہ ہستی ہے جس کے خوف کے سبب دن میں کئی کئی بار اللہ بھی یاد آتا ہے ، ماں بھی اور کئی کئی بار اللہ کی  پناہ مانگنی پڑتی ہے ۔  ایسی بے شمار نیکیاں خود بخود ہو جاتی ہیں ،  جو بیگمات سے محروم مردوں کو نصیب نہیں ہوتیں ۔ دشمن کے لئے بھی دعا نکلتی ہے کہ اللہ اسےبھی اسی نعمت سے نوازے ۔ 
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment