Monday, 27 March 2017

جدا ہو دین سیاست سے

"جدا ہو دین سیاست سے
تو رہ جاتی ہے چنگیزی "
کچھ زیرک دوستوں نے علامہ اقبال کے اس فلسفہ کو سمجھنے کا الگ انداز اختیار کر لیا , اور سیاست کو دین کا حصہ بنا ڈالا -
اصل مفہوم کچھ یوں ہے -
اگر سیاست کو دین کے تابع نہ رکھا جاے تو بربریت , دوسروں کے حقوق کی پامالی , طاقتور کی خود سری کے سوا باقی کچھ نہیں رہ جاتا -
مذھب کے قوائد و ضوابط کے تحت کی گئی سیاست ایک بہتر راہ ہو سکتی ہے -
مذھب حکمران کے لئے چند اصول لاگو کرتا ہے -
رہنما کے لئے ضروری ہے کہ وہ مذہبی احکامات کے مطابق چلے -
مذھب اخلاقی پستی اور بد کرداری کی نفی کرتا ہے - اگر اسی اصول کو سیاست کی بنیاد بنا لیا جاے تو کتنے لوگ اس میدان سے باہر ہو جاتے ہیں -
اگر جھوٹ اور منافقت سیاست کا حصہ نہ ہو , تو آج کی سیاست سے کتنی مختلف صورت ہو گی -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment