Monday, 27 March 2017

میلادالنبی

میلاد النبی کی خوشی پہ ایک مکتبہ فکر کا خیال ہے کہ اسکا اہتمام پورے ولولے سے کرنا چاہیے - یہ ہمارے آقا و مولا کی آمد کا دن ہے , بلا شبہ امت مسلمہ کو یہ دن نہایت جوش و ولولے کے ساتھ منانا چائیے اور پوری شان سے منانا ہی محبت کا مناسب اظہار ہے- چونکہ یہ ایک مذہبی تہوار ہے اور ہمارا مذھب اخلاقیات کا مکمل سبق ہے - اس لحاظ سے خوشی کا ہر پہلو محض جذبات سے وابستہ نہیں ہونا چاہیے- اس میں اسلام کی بہترین صورت سامنے آنا چاہیے -
دوسرا مکتبہ فکر , میلاد النبی پر خوشیاں نہ منانے کے بہت سارے دلائل لے کر بیٹھا ہوا , اور پوری جاں فشانی سے نبی پاک کی محبت کے اظہار  کو عید میلاد النبی کا نام دینے کے خلاف ہے - اگر یہ کہنا مقصد ہے کہ اسلامی تہوار کو اسلامی طرز پہ منانا چاہیے , اس میں غیر مذاہب کی تقلید درست نہیں , کچھ بات سمجھ میں آتی ہے - اور اگر اسے بدعت , غیر شرعی کہیں تو سمجھ آنے والی بات نہیں -
ہمیں اپنے ہر عمل سے نفاق کو نکلنا ہو گا - نفاق کے لئے رستے تلاش کرنا اسلام  کی کوئی خدمت نہیں -
آئیے ! اپنے اندر برداشت اور غیر مسائل سے بچنے کی عادت بنائیں -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment