Tuesday, 28 March 2017

کچھ شہادتیں تمہارے لئے بھی

" کچھ شہادتیں تمہارے لئے بھی "
ایک ماں کا لخت جگر ، ایک بہن کا بھائی ، ایک دلہن کا سہاگ اور معصوم بچوں کا باپ ، جب تم سیاستدانوں ، محافظوں اور ایجینسیوں کے نااہل افسران کی حماقتوں سے ، سڑک پر ، بس میں ، عبادت گاہوں میں  ، مارا جاتا ہے ۔ تم اسکے وارثان  کو  شہادت کا جو لولی پوپ دے کر بہلا دیتے ہو ۔ دعا کیا کرو کہ یہ عظمت کی موت تمہیں بھی نصیب ہو ، تمہارے بچوں کو بھی یہ مقام ملے ۔ اس عظمت سے بچنے کیلئے حفاظتی حصار  کیوں بنا رکھے ہیں ۔  ان حصاروں سے باہر نکلو  ۔ یقیناً کہیں نا کہیں تمہاری حماقتوں کی بچھائی گئی موت ،  تمہاری شہادت بن جائے گی ۔
کیا مذاق ہے کہ جس نا اہلی کے سبب گھر اجڑ رہے ہیں ، اس نا اہلی کو شہادت کا سبب بنا ڈالا ۔ یہ سب قتل ہے اور تم سب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے قاتل ہو ۔ تمہارے دستانوں میں چھپے ہاتھ خون آلود ہیں ۔ ایک روز ان سب قتل کا حساب دینا ہو گا ۔ اللہ کے ہاں ، تم سے ضرور حساب لیا جائے گا ۔
یہ جو موت تمہارے اداروں کے افسران کے سروں پہ منڈلانے لگی ہے ، یہ تمہاری اپنی بچھائی ہوئی بساط ہے ۔ سوچو تو سہی ، غور تو کرو ۔  اب تو ہوش میں آ جاو اور اپنے فرائض کو پوری دیانتداری سے ،  کوئی بھی دباو قبول  کیے بغیر ، ہر غفلت کو چھوڑتے ہوئے ، اس آگ کو بجھا ڈالو ۔ یہ تمہارے حلف کا تقاضا ہے ۔ اسے پورا کرو ۔
شکریہ
ازاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment