Monday, 27 March 2017

اعتراف جرات

" اعتراف جرات "
سوچتا ہوں , کہ علی کرم الله وجہہ کے لخت جگر کی جرات کا یزید کو کیسے اندازہ ہوا , کہ اس نے اپنی ساری طاقت میدان میں اتار دی - یہ جانتے ہوے بھی کہ قافلہ حسین علیہ السلام میں چند بچے , چند بوڑھے , چند خواتین اور چند جوان ہیں - خالی ہاتھ , نہ لڑنے کا ارادہ , نہ تیغ و تفنگ کا ذخیرہ - 
آخر وہ کونسا خوف تھا , جو اپنے ماہر تیر انداز یلغار کیلیے لانے پڑے - کیا تیغ زنوں  پہ بھروسہ نہیں تھا -
فرات پہ پہرا کہ پیاس کی شدت سے مضمحل کرنے کی چال کیوں اختیار کرنی پڑی -
جنگی حکمت عملی کے سارے گر کیوں آزمانے پڑے -
اگر سالار قافلہ جنگ کی غرض سے محو سفر ہوتا تو کیا یزید کی جرات  اسے جنگ پہ آمادہ کرتی -
سلام  اے شہیدوں کے قافلہ کے سالار - تیری جرات کو سلام -
دین سے وفا کو سلام -
الله کی رضا کی آرزو پہ سلام -
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment