Wednesday, 29 March 2017

تم مجھے یاد کرو

" تم مجھے یاد کرو "
یہ حکم اللہ کا ہے اپنے بندوں کو ، اسکے بدلے میں اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ تمہیں یاد رکھے گا ۔
وہ وعدہ جو کبھی غلط نہیں ہوتا ۔ اللہ کو یاد رکھنے سے صرف ذکر ربی کی محفلیں سجانا ، تسبیح کے دانے گننا مراد نہیں ۔ اپنے تمام معمولات زندگی میں اسکے احکامات کی من و عن تعمیل کرنا ، اللّہ کی یاد کا درست رخ ہے ۔
تجربہ اور تجزیہ کے مطابق جس قوم نے بھی اللہ کے احکامات سے انحراف کیا ، وہ بالآخر برباد ہوئی اور  جس نے اللہ کے احکامات پر عملی زندگی کی بنیاد رکھی انکو خوشحالی بھی ملی اور وہ معتبر بھی ہوئیں ۔ آج بھی تمام ترقی یافتہ قومیں اسی وجہ سے غالب ہیں کہ انہوں نے عملی ، معاشرتی ، معاشی زندگی میں جو حدود باندھ رکھی ہیں ، وہ احکامات ربی سے جڑی ہوئی ہیں ۔ عقائد کچھ بھی ہیں ، یہ ایک الگ پہلو ہے ، مگر تجارت ، لین دین ، حقوق  معاشرت، اپنے قومی فرائض ، تحقیق و تسخیر ، حصول علم اور دیگر روزمرہ معاملات میں ،  ان سب لوگوں  نے وہی راہ اختیار کی ، جو اصولی طور پر مسلمانوں کو بتائی گئی ۔ مگر ہم نے اللہ کو یاد کرنا چھوڑ دیا ، عملی زندگی میں اپنی الگ ڈگر اختیار کر لی ۔
ہم نے اللہ کی یاد سے کنارہ کر لیا ، اللہ نے ہمیں ہمارے حال پہ چھوڑ دیآ ۔،
بد دیانت ، بے دین ، گمراہ اور ظالم حکمران ہمارے سروں پر مسلط ہو گئے ۔
اگر ہم اپنی فلاح چاہتے ہیں تو اللہ کو اسی طرح یاد کرنا ہو گا ، جیسا حق ہے اور جو تقاضا ہے ۔
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment