" ایک دوست پوچھتے ہیں "
محترم ہاشمی صاحب !
ایک بات تو بتائیے یہ جو مائیں ہوتی ہیں یہ مر کیوں جاتی ہیں ؟؟؟؟
دوست آج تیسرا دن ہے ۔ یہی سوال در و دیوار سے کر رہا ہوں ۔ کوئی جواب نہیں ملا ۔ عمر کے اس حصے میں جہاں میں ہوں جہاں تر آنکھیں عجیب سی لگتی ہیں ، جہاں صبر کا درس اور اللہ کی رضا کا عمل زندگی کا حصہ ہو جاتے ہیں ۔ ایسے لگ رہا ہے کہ ماں کی آغوش سے کسی نے کھینچ کر زمیں پر پٹخ دیا ہو ۔ ہزاروں میل مسافت پر رہتے رہتے عمر بیت گئی ہے ۔ کبھی پتہ ہی نہیں چلا کہ ماں سے دور ہوں ۔
شائد میری ماں نے اپنی آغوش کی ٹھنڈک ہر اس جگہ بچھا رکھی تھی ، جہاں جہاں میں جاتا رہا ۔ آج تین دن سے سب کچھ پرایا لگ رہا ہے ۔
دوست میں بھی سب سے پوچھ رہا ہوں آخر مائیں مر کیوں جاتی ہیں ۔ شائد جنت کی ٹھنڈک کو مائیں برقرار رکھتی ہیں
شکریه
ازاد ھاشمی
Wednesday, 29 March 2017
ایک دوست پوچھتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment