" خوف سے نجات "
اللہ کریم ہے کرم کرتا ہے ، رحیم ہے رحمت کرتا ہے ، قدرت رکھتا ہے ہر چیز پر ، ہر مانگنے والے کو دیتا ہے ، نصرت کرتا ہے اپنے بندوں کی ، آواز دو تو سنتا ہے ، ہم جو کرتے ہیں دیکھتا ہے ۔ ڈھیل دینے پہ آئے تو فرعون کو چھوڑے رکھتا ہے ، پکڑنے پہ آئے تو زمین کو پلٹ کر رکھ دیتا ہے ۔ زندگی اور موت کا مالک ہے ، روزی دینے والا ہے پتھر میں بھی کیڑے کو رزق پہنچاتا ہے ۔
آج ہم جس خوف کا شکار ہیں ، کبھی ڈر لگتا ہے بھوک سے ، کبھی خوف آتا ہے موت سے ، صحت بگڑنے کا خوف رہتا ہے ، گھر کی چار دیواری غیر محفوظ لگتی ہے ، عبادت گاہوں میں دہشت گردی خضوع و خشوع سے عبادت نہیں کرنے دیتی ۔ سمجھ نہیں آتا کہ اس خوف سے نجات کیسے ملے ۔
اس سارے گھمبیر مسئلہ کا ایک ہی حل ہے ، اور وہ ہے پورے ایمان کے ساتھ اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت ، اللہ کے احکامات کی سچائی کے ساتھ بجا آوری ، اللہ کیلئے کیا ہوا ایک حقیقی سجدہ ، اللہ کو یقین کے ساتھ زندگی اور موت پر قادر مان لینا ، ہر خوف سے نجات دیتا ہے ۔
یہی وہ گر تھا ، جو ہم بھول گئے ، ہم نے شیطانوں کے سامنے گٹنے ٹیک دئے ، انسانوں سے وہ امیدیں وابسطہ کر لیں ، جن پر انسانوں کو قدرت ہی نہیں ۔ آج ہم اپنے آپ سے خوف کھانے لگے ہیں ۔ انسانوں کے سہارے ڈھونڈھتے ہیں ۔ دنیا کا ہر طاقت پر گھمنڈ کرنے والا انسان ، اپنی حفاظت کیلئے کئی کئی جتن کرتا ہے ۔ اونچی فصیلوں میں رہتا ہے ،مگر اپنے محافظوں سے خوفزدہ رہتا ہے ۔ اگر ڈرتے نہیں تو وہ نہیں ڈرتے جو صرف اللہ سے ڈرتے ہیں ۔
صرف اللہ کا خوف ، ہر خوف سے نجات دیتا ہے ۔
ازاد ہاشمی
Monday, 27 March 2017
خوف سے نجات
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment