Wednesday, 29 March 2017

حی علی الفلاح

" حی علی الفلاح "
کیسی بد بختی ہے کہ اللہ کے  گھر سے کئی کئی بار بلاوا آتا ہے ۔ جسے ہماری کوئی ضرورت ہی نہیں ، ہمیں فلاح کی طرف آواز پہ آواز دے رہا ہے ۔ مگر ہم اس اہم دعوت کو زندگی بھر نظر انداز کرتے رہتے ہیں ۔ اور وہ اسوقت تک پکارتا رہتا ہے ، جب تک  ہماری سانس کی ڈوری ٹوٹ نہیں جاتی ۔
کیا چاہتا ہے رحیم و کریم ہم سے  ، چند سجدے  اسکی عظمت کے سامنے کیا حیثیت رکھتے ہیں ۔ عبودیت کا عملی اظہار  ہم نہ بھی کریں تو وہ  ذات  تو اسکی محتاج بھی نہیں ۔ یہ آواز  ، یہ پکار ، یہ اعلان تو اسلئے ہے کہ اللہ کو اپنے حبیب کی امت سے پیار ہے ۔ اللہ اسلئے بلاتا ہے کہ ہم اسکے سامنے جھک کر ساری دنیا کے سامنے جھکنے سے بچ جائیں ۔ ہم خرافات دنیا سے کنارہ کش ہو جائیں ۔ ہم اللہ کے سامنے سرخرو ہو جائیں اور دنیا میں معتبر بن جائیں ۔
مگر ہم نے یہ دعوت نظر انداز کر دی ۔ اپنی عاقبت کو ، آخرت کو ، فلاح کو  ، د نیا کے ، شیطان کے اور خرابی کے بدلے میں چھوڑ دیا ۔ 
اب جو بھی رسوائی ہے ، ہماری اپنی سرکشی کے بدلے میں ہے ۔ جو بھی ناکامی ہے ہماری گمراہ سوچ کے سبب  ، جو بھی خوف ہے شیطان سے دوستی کی پاداش ہے ۔  
شکریہ
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment