" جماعت کے کارکنان کے نام "
جب بھی کبھی حقائق لکھے جاتے ہیں تو بے لاگ لکھے جانے چاہیئں . جب بھی تبصرہ کیا جایئے تو سچائی سے کیا جانا چاہیے . مصلحت کے ساتھ لکھی ہوئی تحریر منافقت ہوتی ہے . تعجب اس وقت ہوتا ہے , جب اخلاق اور تعلیم یافتہ ہونے کا پرچار کرنے والے آپ جماعتی کسی تبصرے پر اخلاق باختہ زبان استعمال کرتے ہیں . چند سوال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں . اس کا خوف کیے بغیر کہ اب کیا القاب سے نوازا جاؤں گا .
کیا جماعت میں بھی وہی شخصیت پرستی نہیں , جو دوسری جماعتوں میں ہے .
کیا آپ کی جماعت نے اسلام کے نظام کا نفاذ کرنے کا منشور نہیں دے رکھا . اور آپ کی جماعت کے نمائیدوں نے کتنی بار اسمبلی میں اسلامی بل لانے کی لابنگ کی . کتنی بار اسمبلی کے ممبران کی مراعات کو چیلنج کیا .
کتنی بار ملک کے اندر پھیلتی غربت پر بل پیش کیا .
عدالتوں میں جو کھیل جاری ہے , اسے روکنے کا کیا لائحہ عمل اختیار کیا .
کتنی معصوم عزتیں پا مال ہوئیں , کتنی بار انکے لئے احتجاج کیا .
کیا آپ کے اسمبلی ممبران , بشمول امیر جماعت , اسی طرح کی مراعات سے مستفید نہیں ہو رہے , جس سے دوسرے کرپٹ ممبران ہوتے ہیں . کیا ملکی وسائل کا یہ استعمال کرپشن نہیں . کیا ملکی وسائل کا اپنی ذات پر یہ بے دریغ استمال خیانت نہیں کہلایے گا .
کیا ملک میں دستور پر عمل ہو رہا ہے . اگر نہیں تو کتنی بار احتجاج ریکارڈ کرایا , اگر کرایا اور سنی نہیں جاتی تو کیوں اسمبلی سے جڑے بیٹھے ہیں .
کیا ظلم کے ہاتھ روکنے کی طاقت کے باوجود نہ روکنا , ظلم اور منافقت نہیں . اور آپ جانتے ہیں کہ جماعت کے پاس ایسے سرفروش کثیر تعداد میں موجود ہیں .
کیا مصلحت ہے , کہ جماعت عوام کو اسلامی نظام کی تحریک نہیں کرتی . کیا آپ سوچ کے بیٹھے ہوۓ ہیں کہ اسلام کا نظام کوئی تھالی میں رکھ کر دے دے گا .
آپ کیوں سوچتے ہیں کہ عوام آپ کو پزیرائی دے گی اور وہ بھی اس صورت میں . کچھ سامنے لاؤ گے تو عوام کا جم غفیر ساتھ ہو گا .
آپ سب تعلیم یافتہ لوگ , کیا سوچے بیٹھے ہیں کہ آپ کی باتیں اور عمل سے لوگ خوش ہیں . نہیں . جماعت کا گراف گر رہا ہے . اور گرتا جاےگا .
کوشش کریں کہ اپنے منشور اور عمل کو جمہوریت سے الگ کر کے میدان میں نکلیں . ووٹ بھی ملیں گے اور اللہ طاقت بھی دیگا . ایمان کے ساتھ طاقت بھی ہوتی ہے . ایک تجربہ تو کر کے دیکھیں .
والسلام
آزاد ہاشمی
Tuesday, 28 March 2017
جماعت کے کارکنوں کے نام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment