Wednesday, 29 March 2017

تجھے تیری عظمت کا واسطہ

اے غفور و رحیم ! تجھے تیری عظمت کا واسطہ ، تجھے تیری رحمت کا واسطہ ، میری ماں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دینا ۔ میرے پاس وہ محبت نہیں جو ماں کی محبت کا بدل بن سکے ۔ مجھ سے دعائیں روٹھ گئیں ہیں ۔ ماں کے جنازے کو کندھا دینا بھی نصیب نہیں ہوا ۔ تیری قدرت کا کیا گلہ ۔ تو مالک ہے ۔ میری زندگی کا کوئی بھی عمل ، جس کو تیری رضا ملی ہو ، میری کوئی بھی عبادت جو تجھے قبول ہوئی ہو ، میری ماں کے اعمال میں لکھ دے ۔ اسکا اجر میری ماں اور باپ کو دے دے ۔ کتنا خالی دامن ہوں کہ انکی محبتوں کا ایک پل بھی واپس نہیں لوٹا سکا ۔ تجھے تیری رحمت کا واسطہ انکی قبر میں اپنی رحمتوں سے پر نور کر دے ۔ قبول فرما ، قبول فرما قبول فرما ۔

No comments:

Post a Comment