Sunday, 11 June 2017

اہل ثروت کے نام

" اہل ثروت کے نام "
محترم ! اللہ آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے ۔
اللہ کا شکر ادا کریں کہ اسکی پاک ذات نے وہ تمام وسائل آپ کو عطا کئے ۔ جن کی بنا پر آپ معاشرے میں ایک معزز مقام پر فائز ہیں ۔ یہ انعامات ، اللہ کا کرم  ہیں  کسی انسان کا حق نہیں ، اس پر عاجزی اختیار کریں ۔ دنیاوی درجات کے ساتھ اخروی درجات بھی بلند ہونگے ۔
کیا ہی اچھا ہو کہ رمضان کی برکتوں میں آپکا حصہ مزید بڑھ جائے ۔ اللہ کے قرب کی راہ کھل جائے ۔ یقیناً یہ خواہش ہر مسلمان کی ہے ۔ کیونکہ یہ سب جاہ و حشمت اللہ کے کرم کے طفیل ہے ۔
ایک چھوٹا سا کام آپ کی دنیا اور عاقبت کو مزید سنوار دے گا ۔ اپنے ارد گرد غریبوں ، یتیموں ، مسکینوں اور سفید پوش مستحقین کی اعانت کریں ۔ جتنی اللہ نے آپ کو توفیق اور وسائل دے رکھے ہیں ۔ آپ کا یہ عمل اطمینان قلب کی دولت بھی دے گا اور دنیاوی مال و وسائل میں مزید کئی گنا اضافہ بھی ۔  کئی آفات سے محفوظ بھی رکھے گا ۔
امید کرتا ہوں آپ غور فرمائیں گے ۔
آپکا خیر اندیش
آزاد ہاشمی

No comments:

Post a Comment