Wednesday, 14 June 2017

فوج قوم کا مورال تھی

فوج قوم کا مورال تھی "
اکہتر کی ناکامی کے بعد بھی , یہی سمجھا جاتا رہا کہ یہ ناکامی سیاسی لوگوں کی وجہ سے ہوئی . فوج کی شان میں چند سال پہلے تک , کوئی ایک شخص بھی نہ کچھ بولتا تھا , نہ دوسرے کو بولنے دیتا تھا . فوج کے پیشہ ورانہ کردار سے ہر کوئی خوش تھا . ہر کوئی اس یقین سے کہ فوج کا وطن سے اخلاص ناقابل مثال ہے , ہر شخص ایک عجیب سی عقیدت رکھتا تھا , جس کی مثال کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی .
مگر آج کیفیت کیا ہے . ہم نے آنکھیں موند رکھی ہیں . فوج کو مقدس بنانے والے لوگ , سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ فوج ایک سیاسی وجود بن گیا ہے . اب شاید ضرورت پڑنے پر پہلے جیسی پذیرائی بھی نہیں مل سکے گی . لوگ فوج کو بھی پولیس کیطرح طاقتور کو تحفظ دینے والا ادارہ سمجھنے کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ چکے ہیں . اور یہ سوچ پکی ہو گئی تو شاید پھر تبدیل نہ ہو سکے .
فوج کے رویے سے قوم کا مورال کم ہوا ہے . اور باور ہونا چاہئے کہ کوئی فوج , قوم کے مورال کے بغیر کوئی محاذ فتح نہیں کر سکتی . اسکا مشاہدہ ہم نے اکہتر میں کیا . مکتی باہنی کو بنگالیوں نے تحفظ دیا اور فوج کا ساتھ نہیں دیا . ہمارے بہترین جنرل کچھ نہیں کر سکے .
قوم کا مورال بلند ہو تو ملک دشمنوں کو پناہ گاہیں نہیں ملتیں . اور اگر نہ ہو تو ہر گھر دشمن کا مورچہ بن جاتا ہے .
فوج کو رائے عامہ پر توجہ رکھنا ہو گی . دیکھنا ہو گا کہ رائے عامہ کی تبدیلی منفی تو نہیں .
یہ سوشل میڈیا کی باتیں , بک بک سمجھنے سے حقائق تبدیل نہیں ہونگے . ساری سرحدیں غیر محفوظ ہیں , پہاڑوں پر ابھی لوگ مورچے لگائے بیٹھے ہیں , شہروں میں لوگ خودکش جیکٹیں پہنے بیٹھے ہیں . قوم کو اعتماد میں لینا اور ثابت کرنا کہ وہ محفوظ ہیں . بہت ضروری ہے . مقتدر لٹیروں کو تحفظ کا راستہ دینے سے سب کچھ بدل جائے گا . اور اب کی بار سارا نزلہ فوجی قیادت پر اترے گا . رائے عامہ اس سوچ پر پکی ہو جائے گی کہ فوج بھی بکنے لگی ہے . یہ ملک کی بد قسمتی ہو گی . اور فوج کا زوال . دشمن اسی تاک میں ہے . یہی کچھ مشرقی پاکستان میں ہوا .
ازاد ھاشمی

No comments:

Post a Comment