پاک فوج جمہوریت کے ساتھ ہے "
یہ خبر فوج کے ذمہ دار سے منسوب ہے . اگر سچ ہے تو پاکستان کی تاریخ میں کبھی جونتیس فیصد سے زیادہ لوگوں نے ووٹ ہی نہیں ڈالے . ان ووٹ نہ ڈالنے والوں سے پوچھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں . جمہوریت تو اس نظام کے حق میں نظر نہیں آتی .
آپ نے تو ملک کی سلامتی کا حلف اٹھایا تھا , پھر یہ حلف جمہوریت کے لٹیروں کی حفاظت کا کیسے ہو گیا .
سکندر مرزا , ایوب خان , ضیاءالحق , پرویز مشرف سے پوچھیں کہ انہوں نے جمہوریت کو فوج کے کس قانون کے تحت سبوتاژ کیا . مجیب پر لشکر کشی کر کے ملک توڑنے کی ذمہ داری کس پہ ہے . جمہوریت پہ , فوج پہ یا جمہوریت کے شہیدوں پہ .
کراچی میں الطاف کو جمہوریت کی پشت پناہی تھی اس پر پابندی کس اصول پر ہے .
کیا تمام فوجی کاروائیوں میں ملک دشمنوں کی بیخ کنی مقصود نہیں ہوا کرتی . پھر اگر موجودہ حکمران ملک دشمنی کر رہے ہیں تو فوج کا اصولی کردار کیا ہونا چاہئے . کیا ملک کے اثاثوں کو لوٹنا ملک دشمنی نہیں . اگر ملک دشمنی ہے تو آپ لوگ جمہوریت کو دیکھیں گے یا وطن کو .
آپ محبان وطن میں مایوسی پھیلانے کا ارتکاب کر رہے ہیں . کیا آپ نے وطن کی خاطر اٹھائے ہوئے ہتھیار حکمرانوں کے سامنے نہیں ڈال دئے . اب جو وہ کریں , آپ کی آشیر باد ساتھ ہے .
کیا آپ کا بیان سیاست نہیں . چوروں سے ڈرنا تو محافظ کی شان نہیں ہوتی .
سوچنا ضرور کہ آپ نے وطن سے محبت کی ہے یا دشمنی . سوچنا ضرور .
ازاد ھاشمی

No comments:
Post a Comment